15 جنوری، 2016، 12:19 PM

امریکی نیوی اہلکار غلطی سے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے

امریکی نیوی اہلکار غلطی سے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے

امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے دس اہلکار کسی خفیہ مشن پر نہیں تھے اور وہ نیوی گیشن کی غلطی کے باعث ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوگئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے دس اہلکار کسی خفیہ مشن پر نہیں تھے اور وہ  نیوی گیشن کی غلطی کے باعث ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوگئے تھے۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران سے رہائی کے بعد دس امریکی اہلکار قطر میں امریکی فوجی اڈے پر پہنچ گئے ہیں ۔ جہاں انہوں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ نیوی گیشن سسٹم کی غلطی کے باعث وہ حادثاتی طور پر ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تھے اوراسی وجہ سے وہ نیوی گیشن غلطی کی اطلاع نہیں دے سکے ۔ واضح رہے کہ امریکہ بحریہ کے اہلکار کویت سے بحرین جارہے تھے جب وہ غلطی سے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تو ایرانی بحریہ نے انھیں گرفتار کرلیا اور ان کی غلطی ثابت ہونے کے بعد رہا کردیا۔

News ID 1861079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha