14 جنوری، 2016، 2:32 PM

داعش نے اپنے دہشت گردوں کو مسجد میں نہ جانے کی اجازت دیدی

داعش نے اپنے دہشت گردوں کو مسجد میں نہ جانے کی اجازت دیدی

اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے دہشت گردوں کو داڑھیاں مونڈنے اور مسجد میں نہ جانے کی اجازت دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے دہشت گردوں کو داڑھیاں مونڈنے اور مسجد میں نہ جانے کی اجازت دیدی ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے ایک کتابچہ چھاپا ہے جس میں ان اراکین کے لیے جو تن تنہا دہشت گردی کرتے ہیں مشورے ہیں۔ 58 صفحات پرمشتمل اس کتابچے میں ایسے مشورے ہیں کہ دہشت گردی کرنے کی تیاری کے دوران کس طرح قانون نافذ کرنے والوں اور خصوصی ایجنسیوں کے اہلکاروں کی نگاہوں میں آنے سے بچا جائے۔ دہشت گردی کی تیاری کرتے ہوئے داعش کا نظریہ اجازت دیتا ہے کہ شیو کی جائے، عام لباس پہنا جائے۔مسجد میں جانے کی ضرورت نہیں۔ لباس پر دوسرے مذاہب کی علامات استعمال کی جاسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم علاقائی اور عالمی سطح پر بہت بڑآ خطرہ بن کر ابھر رہی ہے جسے اس سے قبل امریکہ اور سعودی عرب کے حامی ممالک کی بھ رپور حمایت حاصل تھی لیکن اب یہی ملک داعش کے خلاف ہیں۔

News ID 1861054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha