مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں خلافت قائم کرنے کے جرم میں امارات حکومت نے 41 وہابی دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت کا آغاز کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اماراتی حکومت کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمان میں متحدہ عرب امارات کے شہری اور غیر ملکی شامل ہیں جو کہ مبینہ طور پر ایک دہشت گرد گروپ قائم کرکے خلافت کے قیام کے لیے حکومت پر قبضہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔
ملزمان پر الزام ہے کہ وہ گروپ کے دیگر افراد کو اسلحہ چلانے اور دھماکہ خیز مواد کو بنانے کی ٹریننگ دینے کے لیے کمیپ بنارہے تھے تاکہ امارات حکومت پر حملے کی تیاری کی جاسکے۔حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں سے رابطے میں تھے تاکہ اپنے مقاصد کو حاصل کرسکیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات گذشتہ سال ستمبر سے داعش کے خلاف جاری کارروائیوں میں امریکی اتحاد کا حصہ ہے۔ وہ عرب ممالک جو کل تک خود دہشت گردوں کی سرپرستی کررہے تھے آج وہ خود دہشت گردوں کو کچل رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ