مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے وہابی دہشت گردوں سے الرمادی کی آزادی پر عراقی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سن 2016 داعش کی شکست اور نابودی کا سال ہے۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی فورسز موصل کو بھی داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہیں۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ الرمادی قوم کی آغوش میں واپس آگیا ہے اور موصل سمیت تمام عراقی شہرعراقی قوم کی آغوش میں واپس آجائیں گے۔حیدرالعبادی نے کہا کہ الرمادی کے بعد ہمارا دوسرا نشانہ موصل ہے اور موصل کی آزادی کے لئے ہمیں باہمی اتحاد و یکجہتی اور قوت اور قدرت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سن 2016 وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست اور نابودی کا سال ہے۔
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے وہابی دہشت گردوں سے الرمادی کی آزادی پر عراقی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سن 2016 داعش کی شکست اور نابودی کا سال ہے۔
News ID 1860654
آپ کا تبصرہ