مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کو ٹیلیفون کرکے موصل کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ نے عراقی حکومت اور عوام کو موصل کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرانےپر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد عالمی اور علاقائي امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ اس سے قبل شام، ایران اور بعض دیگر ممالک نے بھی موصل کی آزادی پر عراقی حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مصر کے وزیر خارجہ نے عراقی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کرکے موصل کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1873772
آپ کا تبصرہ