مہر خبررساں ایجنسی سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے مغربی موصل کو آزاد کرانے کا فرمان صادر کردیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ وہابی وحشی درندوں کے چنگال سے انسانوں کی آزادی خاک کی آزادی پر مقدم ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایک ماہ قبل عراقی فورسز نے مشرقی موصل کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا تھا۔بہت سے وہابی دہشت گرد مشرقی موصل سے مغربی موصل فرار ہوگئے تھے۔ وہابی دہشت گردوں کو امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے۔
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے مغربی موصل کو آزاد کرانے کا فرمان صادر کردیا ہے۔
News ID 1870548
آپ کا تبصرہ