مہر خبررساں ایجنسی نے ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سلون شیلوم خواتین کو ہراساں کرنے اور جنسی الزامات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سلون شیلوم پر کئی خواتین کی جانب سے انہیں جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے، اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے ان الزامات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس کے بعد سلون شیلوم اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران اسرائیل کی کئی اہم شخصیات کو ان الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 2011 میں تو اسرائیل کے سابق صدر موشی کیتسو کو زیادتی کے الزام میں 7 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔غاصب صہیونی حکومت کے اہلکار تمام سیاسی، اخلاقی ، انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔
اسرائیل کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سلون شیلوم خواتین کو ہراساں کرنے اور جنسی الزامات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
News ID 1860456
آپ کا تبصرہ