مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسلام مخالف امریکی صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے امریکہ میں تقسیم پیدا ہوگی ۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں سے متعلق اس بیان پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا یا اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ سراسر غلط ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات سے امریکی معاشرے میں تقسیم پیدا ہو گی ۔مسلمان امریکہ سمیت کسی بھی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ دہشت گردی میں ایک خاص گروپ ملوث ہے جسےتمام مسلمانوں سے جوڑنا ٹھیک نہیں۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسلام مخالف امریکی صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے امریکہ میں تقسیم پیدا ہوگی ۔
News ID 1860166
آپ کا تبصرہ