19 فروری، 2016، 12:47 AM

ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات عیسائیت سے متصادم

ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات عیسائیت سے متصادم

پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات کوعیسائیت سے متصادم قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ اگر کوئی شخص لوگوں کے درمیان پل بنانے کے بجائے دیواریں کھڑی کرتا ہے تو وہ عیسائی نہیں ہوسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات کوعیسائیت سے متصادم قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ اگر کوئی شخص لوگوں کے درمیان پل بنانے کے بجائے دیواریں کھڑی کرتا ہے تو وہ عیسائی نہیں ہوسکتا۔امریکہ میں موجود امیگرینٹس کے بارے میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہو ئے پوپ کا کہناتھا کہ امیگریشن کے حوالے سے ٹرمپ نے کوئی منفی بات کہی ہے تو وہ عیسائی کھلانے کے قابل نہیں ہیں۔ پو فرانسس نے کہا کہ میں امریکی کیتھولک عیسائیوں کوڈونلڈ ٹرمپ کوووٹ دینے یا نہ دینے کی کوئی تجویز نہیں دے سکتا البتہ اگر ٹرمپ  مستقل میں امریکہ کے صدر منتخب ہوجاتے ہیں تووہ امریکہ اور میکسکو کے درمیان دیوار ضرور کھڑی کردیں گے۔
 

News ID 1861935

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha