3 دسمبر، 2015، 6:49 PM

برطانیہ کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر پہلی مرتبہ بمباری

برطانیہ کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر پہلی مرتبہ بمباری

شام میں داعش کے خلاف کارروائی کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے بعد برطانوی جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف کارروائی کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے بعد برطانوی جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ وہابی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف شام میں کارروائی کے لئے امریکہ اور فرانس کے بعد برطانیہ بھی باقاعدہ طورپرکھل کرسامنے آگیا اور پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے بعد 4 برطانوی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تاہم حملے میں ہلاکتوں یا نقصانات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے داعش کے خلاف کارروائی کے لئے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کے حق میں 397 ارکین نے ووٹ دیا جب کہ 223 اراکین نے اس کی شدید مخالفت کی، داعش کے خلاف کارروائی کے حق میں بھاری اکثریت ملنے کے 57 منٹ بعد ہی برطانوی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پربمباری کی۔

News ID 1860033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha