19 نومبر، 2015، 9:43 PM

ایشیا پیسفک اکنامک کانفرنس، پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں

ایشیا پیسفک اکنامک کانفرنس، پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں

فلپائن میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس دوران مظاہرین نے اجلاس کے وینو کنونشن سینٹر کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔امریکی صدر باراک اوبامہ اور چینی صدر شی جنگ پنگ سمیت ایپک کے رکن ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

News ID 1859706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha