5 جولائی، 2017، 4:16 PM

جرمنی میں جی 20 رکن ممالک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جرمنی میں جی 20  رکن ممالک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جرمنی میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس سے قبل عوامی مظاہرہوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےپولیس نے رات گئے ہیمبرگ میں ایک احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور مرچوں کے اسپرے کا استعمال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں منعقد ہونے والے  جی 20 اجلاس سے قبل عوامی مظاہرہوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےپولیس نے رات گئے ہیمبرگ میں ایک احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور مرچوں کے اسپرے کا استعمال کیا۔ جرمن پولیس کے مطابق  سب سے پہلے ہیمبرگ کے علاقے الٹونا میں قائم مظاہرین کے کیمپوں کو ہٹایا گیا، کیونکہ یہ قانونی ریلی نہیں تھی، پولیس کے مطابق یہ ایک غیر قانونی مہم تھی جو جی 20 اجلاس کے خلاف چلائی جارہی ہے۔پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ الٹونا سے کیمپ ہٹانے کے کچھ دیر بعد رات گئے مظاہرین کی ریلی کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور مرچوں کے اسپرے کا استعمال کیا گیا، کیونکہ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کرنا شروع کردی تھیں جس کے باعث یہ قدم اٹھانا پڑا۔ واضح رہے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں دنیا کے صنعتی ترقی یافتہ ممالک کا جی 20 اجلاس رواں ہفتے 7 جولائی سے شروع ہوگا جو 8 جولائی کی شام تک جاری رہے گا، اس اجلاس میں معاشی معاملات، دہشت گردی سے ہونے والے خطرات سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔ جی 20 اجلاس میں آسٹریلیا، کینیڈا، امریکہ، ہندوستان، روس، جنوبی افریقا، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، میکسیکو، فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ، چین، انڈونیشیا، سعودی عرب، جاپان اور جنوبی کوریا شامل ہیں

News ID 1873664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha