مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایشیا پیسیفک ممالک کے رہنماﺅں نے تمام حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔ ان رہنماﺅں کی جانب سے یہ بیان فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقدہ ایشیا پیسیفک تعاون یا ایپک کے سربراہ اجلاس کے موقع پر دیاگیا۔ یہ اجلاس یورپی شہر پیرس میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے سائے میں منعقد ہو رہا ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق ایشیا پیسیفک کے لیڈروں نے دہشت گردی کے تمام طریقوں، کارروائیوں اور طرز عمل کی کی سخت مذمت کی ہے۔ اس بیان میں بیروت میں کیے گئے خودکش حملے اور روسی ایئر لائن کو بارودی مواد سے تباہ کرنے کا بھی ذکر کیا۔
ایشیا پیسیفک ممالک کے رہنماﺅں نے تمام حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔
News ID 1859710
آپ کا تبصرہ