17 نومبر، 2015، 9:03 PM

پاکستان میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 20 افراد ہلاک

پاکستان میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 20 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 20 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 20 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی 9 بوگیاں بولان کے قریب آب گم کے مقام پرپٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ اور ریلوے پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 20 مسافرجاں بحق جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو مچھ سول اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا جب کہ بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے عملے کو طلب کرلیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جب کہ ٹریک کلئیر کرنے کے لئے کوئٹہ سے ہیوی مشینری روانہ کردی گئی ہے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹرین حادثے کے 47 زخمیوں کو دو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا جب کہ 14 زخمی ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کئے گئے ہیں اسی طرح ایف سی بلوچستان کی کوئیک رسپانس فورس نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

News ID 1859662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha