مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایپل اور اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کے صارفین کی معلومات محفوظ نہیں اور ان سمارٹ فونز کی بعض ایپس اپنے صارفین کی بہت سی معلومات تیسری پارٹی (تھرڈ پارٹیز) کو فراہم کر رہی ہیں۔ میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ہارورڈ یونیورسٹی اور کارنیگی میلن یونیورسٹی کے محققین نےگوگل پلے اور ایپل ایپ اسٹور پر موجود 110 ایپس کا تجزیہ کیا اور یہ دیکھا کہ 73 فیصد اینڈروئڈ ایپس اپنے صارفین کے ای میل اور ایڈریس دوسروں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ جب کہ ایپل کی 47 فیصد ایپس ایسی ہیں جو اپنے صارف کے مقام کے متعلق معلومات شیئر کرتی ہیں۔ سب سے زیادہ معلومات لِیک کرنے والی آئی او ایس ایپ لولی اسکوپ تھی جو ایک لوکیشن براؤزر ہے۔ یہ ایپ صارف کے مقام سے متعلق معلومات تیسری پارٹی کے ڈومینز کو فراہم کردیتی ہے۔
ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایپل اور اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کے صارفین کی معلومات محفوظ نہیں اور ان سمارٹ فونز کی بعض ایپس اپنے صارفین کی بہت سی معلومات تیسری پارٹی (تھرڈ پارٹیز) کو فراہم کر رہی ہیں۔
News ID 1859404
آپ کا تبصرہ