2 جنوری، 2016، 2:37 PM

بچوں کے رونے کی وجہ بتانے والی اپلیکیشن تیار

بچوں کے رونے کی وجہ بتانے والی اپلیکیشن تیار

ماہرین ایک ایسی موبائل ایپلیکیشن بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے ذریعے ننھے بچے کے رونے کی وجہ معلوم کی جاسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین ایک ایسی موبائل ایپلیکیشن بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے ذریعے ننھے بچے کے رونے کی وجہ معلوم کی جاسکتی ہے۔  نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہسپتال میں " دی انفینٹ کرائز ٹرانسلیٹر" کے نام سے تیار کی گئی یہ اسمارٹ فون ایپلیکیشن بچوں کی رونے کی چار مختلف آوازوں کو ریکارڈ کرکے ان میں فرق کرسکتی ہے اور پھر ان کا بڑے ڈیٹا بیس سے موازنہ کرتی ہے۔اس ایپلیکیشن کی تیاری کے لیے محققین نے 100 نومولود بچوں کی رونے کی 2 لاکھ آوازوں کو ریکارڈ کیا۔اپیلیکیشن کا استعمال اس طرح کیا جاسکتا ہے کہ جب بچہ روئے تو ایپ استعمال کرنے والا 10 سیکنڈز تک ریکارڈ کا بٹن دبائے رکھے، جس سے بچے کی آواز ’کلاؤڈ ڈرائیومیں اپ لوڈ ہوجاتی ہے۔آواز اپ لوڈ ہونے کے بعد ایپ 15 سیکنڈز میں آواز کا تجزیہ کرکے استعمال کرنے والے کے موبائل پر نتیجہ دکھا دیتی ہے کہ بچہ کیوں رو رہا ہے۔ تحقیق کے سربراہ کے مطابق یہ موبائل ایپ بچوں کی بھوک، ڈائیپر گیلا ہوجانے، نیند اور تکلیف کے وقت میں رونے والی آوازوں کا تجزیہ کرتی ہے، جبکہ ایپلیکیشن استعمال کرنے والوں کی رائے اس حوالے سے بہت مثبت ہے۔محققین کے مطابق  یہ موبائل اپلیکیشن 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں کے لئے زیادہ کارآمد ہے۔

News ID 1860760

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha