17 دسمبر، 2015، 7:17 PM

برازیل میں واٹس ایپ پر دو روز کے لیے پابندی عائد

برازیل میں واٹس ایپ پر دو روز  کے لیے پابندی عائد

برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں واٹس ایپ پر پابندی کی خبروں کے بعد اب برازیل نے بھی واٹس ایپ پر 48 گھنٹوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں واٹس ایپ پر پابندی کی خبروں کے بعد اب برازیل نے بھی واٹس ایپ پر 48 گھنٹوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ برازیلین میڈیا کے مطابق ساؤ پالو کے جج نے عدالت کے رواں سال کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی پاداش میں مشہور میسجنگ سروس واٹس ایپ پر 48 گھنٹوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے اور ملک کی تمام موبائل سروس کمپنیوں کو واٹس ایپ کا استعمال بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق جولائی میں ایک مقدمے کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ڈرگ اسمگلر نے اپنے جرائم کی تکمیل کے لیے واٹس ایپ کی مسیجنگ سروس کا استعمال کیا تھا جس پر عدالت نے اس کی تحقیقات کے لیے کمپنی کو احکامات دیئے تھے تاہم وہ اس کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔

News ID 1860373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha