28 جولائی، 2015، 12:17 AM

واٹس ایپ انڈرائڈ صارفین کیلئے جلد اردو سروس متعارف کروا رہا ہے

واٹس ایپ انڈرائڈ صارفین کیلئے جلد اردو سروس متعارف کروا رہا ہے

واٹس ایپ نے اردو سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ان لاکھوں صارفین کو رابطے میں مزید سہولت ملے گی جو صرف اردو ہی جانتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ٹرانسلیشن ایڈمنسٹریٹر احسن سعید نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو ترجمے کے عمل کا آغاز 3 سال قبل کردیا گیا تھا تاہم حتمی عمل کو مکمل کرنے کے لئے 3 ماہ کا عرصہ لگا جب کہ اس پورے عمل کورضا کارانہ خدمات پیش کرنے والے ماہرین کی مدد سے پورا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 ماہ کے عرصے کے دوران 753 اسٹرنگز اور 2089 ماڈریٹ اسٹرنگز کا ترجمہ کیا گیا اور اس طرح اردو کو ان 18 زبانوں میں  شامل کردیا گیا ہے جن کا واٹس ایپ اب تک مکمل طور پر ترجمہ کر چکا ہے۔

احسن سعید کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب بھی لوگ اردو میں رابطہ کرتے ہیں جس کے لیے وہ اردو کی بورڈ کا استعمال کرتے ہیں تاہم اس نئی کوشش سے یوزرز کے لیے واٹس ایپ اردو میں دستیاب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں رہنے والے یوزرز کا ایک بڑاحصہ موبائل انٹرنیٹ پر اردو کو فوقیت دیتا ہے اس لیے یہ ان کی ضرورت تھی  جب کہ یہ ان لوگوں کے لیے بھی اہم ہے جو خود کو قومی زبان سے جوڑے رکھنا چاہتے ہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق اس ورژن کا سب سے اہم اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس پورے پراجیکٹ  کے دوران کام کرنے والی ٹیم نے اپنی بھرپور توانائیاں رضاکارانہ طور پر اور اردو سے محبت میں انجام دیں۔

News ID 1856931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha