31 اگست، 2026، 3:41 PM

ایران پر پابندیوں سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے، عرب ممالک کا امریکہ کو پیغام

ایران پر پابندیوں سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے، عرب ممالک کا امریکہ کو پیغام

عرب اخبار کے مطابق خلیج فارس کے بعض عرب ممالک نے امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ اور پابندیوں سے متعلق امریکی پالیسی زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی اور خطے میں مستقل بحران کا باعث بن سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس کے ساحلی ممالک نے ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ رائے الیوم نے مغربی سیاسی حلقوں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کے حکام نے باضابطہ طور پر امریکہ کو بتایا ہے کہ امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ سے متعلق اختیار کیا گیا طریقہ حقیقت پسندانہ نہیں ہے اور اسے خطے کی جغرافیائی صورتحال اور ایران کے ساتھ ہمسائیگی کے حقائق کی بنیاد پر نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات، عمان اور قطر سمیت کم از کم تین عرب ممالک نے یورپی ممالک کے برعکس امریکی وزارت خزانہ کی ایران مخالف قراردادوں اور اقدامات کے حوالے سے کسی خاص جوش و دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

رائے الیوم نے مزید رپورٹ کیا کہ بعض ممالک، جن میں قطر بھی شامل ہے، ایران مخالف امریکی اقتصادی فیصلوں کی پابندی نہ کرنے کے اپنے مؤقف کا باضابطہ اعلان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان ممالک کا مؤقف ہے کہ امریکہ کے یہ فیصلے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے اور خطے میں مستقل بحران پیدا کر سکتے ہیں، جبکہ امن کے حصول کے لیے ممکنہ تمام راستوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

News ID 1941024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha