لاریجانی کی آیات عظام شبیری زنجانی اور اردبیلی سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے قم میں آیت اللہ شبیری زنجانی اور آیت اللہ موسوی اردبیلی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے قم میں آیت اللہ شبیری زنجانی اور آیت اللہ موسوی اردبیلی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

لاریجانی نے اس ملاقات میں ملک کی پیشرفت و ترقی ،  ایٹمی پروگرام اور بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ  ایران کے مذاکرات کے بارے میں آیات عظام شبیری زنجانی اور موسوی اردبیلی کو آگاہ کیا۔

اس ملاقات میں مشرق وسطی میں جاری دہشت گردی اور وہابی دہشت گردوں کی عالمی سامراجی طاقتوں بالخصوص امریکہ کی جانب سے حمایت اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکی کوششوں اور سازشوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔

News Code 1859356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =