مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اس بات کے امکانات کم ہیں کہ داعش نے روسی مسافر طیارے کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے انتہا پسند گروہ داعش کے مقامی شدت پسندوں کے ایسے دعووں کو پراپیگینڈا قرار دے دیا ہے۔ السیسی کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا، جب امریکی خفیہ حکام نے بھی کہا کہ روسی فضائی کمپنی کے اس مسافر بردار جہاز کوشدت پسندوں نے نشانہ نہیں بنایا ۔ ہفتے کے دن سینائی میں یہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں 224 افراد مارے گئے تھے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اس بات کے امکانات کم ہیں کہ داعش نے روسی مسافر طیارے کو تباہ کیا ہے۔
News ID 1859324
آپ کا تبصرہ