مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صوبے کرمان میں پلاسٹک مصنوعات کی فیکٹری میں لگ گئی۔
اتوار کی صبح فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوا۔ عوام اور امدادی کارکنوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم فیکٹری کے سامان جل کر راکھ ہوگئے۔
مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق آگ بجھانے میں سات گاڑیوں نے حصہ لیا اور دو درجن سے زائد عملے نے کئی گھنٹے جدوجہد کی۔
فائر بریگیڈ حکام نے کہا ہے کہ اب تک پانچ افراد معمولی زخمی ہوگئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ