مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں ہزاروں افراد نے ایک بار پھر سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے جمعے کے دن مظاہروں کی اپیلوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سیاسی قیدیوں بالخصوص شیخ علی سلمان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے۔ شیخ علی سلمان جمعیت اسلامی ملی الوفاق کے سربراہ ہیں۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کی جیل سے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے شیخ علی سلمان کی تصویریں اٹھارکھی تھیں اور آل خلیفہ کی عدالت کی جانب سے دیئےجانے والے غیر منصفانہ فیصلوں کی بھی مذمت کی۔ بحرین کے مظاہرین نے آل سعود کی نام نہاد عدالت کی جانب سے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو پھانسی دینے کی بابت آل سعود کی حکومت کو خبردار کیا۔ بحرین کی مختلف تنظیموں منجملہ جمعیت اسلامی ملی الوفاق نے بحرینی قوم سے مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی تھی ۔ واضح رہے انسانی حقوق کی تنظیموں نیز برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین نے بحرین مین سیاسی رہنماؤں بالخصوص شیخ علی سلمان کی گرفتاری پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ان کی غیر مشروط رہائی اور ان پر عائد تمام الزامات ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بحرین میں ہزاروں افراد نے ایک بار پھر سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے ہیں۔
News ID 1859250
آپ کا تبصرہ