مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سلامی نے ایک تقریب کے دوران کہا ہے کہ ہمیں علاقہ میں امریکہ کی نیابتی اور براہ راست جنگوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہنا چاہیےمسلم اقوام کا دفاع کرنا ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں آج بھی سیاسی مسائل کا مذاکرات کے بجائے فوجی طاقت کے ذریعہ حل کرنا چاہتی ہیں۔
جنرل سلامی نے کہا کہ آج امریکہ کے فوجی اڈے 22 اسلامی ممالک میں موجود ہیں اور امریکہ و اسرائیل آج تک 14 اسلامی ممالک کو اپنے فوجی حملوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
جنرل سلامی نے کہا کہ مختلف ممالک میں جنگوں کے وسیع اثرات مرتب ہوئے ہیں اور امریکہ دیگر اقوام اور ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی بھر پور کوشش کررہا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران واحد ملک ہے جو امریکہ کے تسلط سے مکمل طور پر باہر ہے اور ایران امریکہ کے تسلط کو ہر سطح پر مسترد کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ