26 اکتوبر، 2015، 11:36 PM

افغانستان میں زلزلے سے 18 افراد ہلاک

افغانستان میں زلزلے سے 18 افراد ہلاک

شمال مشرقی افغانستان میں شدید زلزلے کے نتیجے میں سکول کی 12 بچیوں سمیت کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمال مشرقی افغانستان میں شدید زلزلے کے نتیجے میں سکول کی 12 بچیوں سمیت کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ بچیاں پیر کو دور دراز ٹاکھر صوبے کے مرکزی شہر تعلقان میں زلزلے سے سکول میں مچنے والی بھگدڑ میں ہلاک ہوئیں۔ بھگدڑ سے 35 دوسرے زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب، پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان صوبہ ننگرہار میں چھ افراد ہلاک جبکہ 69 زخمی ہوئے۔ افغانستان کے ہندو کش علاقے میں طاقت ور 7.5 شدت کے زلزلے کے اثرات جنوبی ایشیا کے اکثر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز افغان صوبہ بدخشاں میں جرم کے قریب 213.5 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

News ID 1859136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha