9 اکتوبر، 2015، 6:21 PM

مصری صدر نےکی شام میں روسی کارروائی کی تعریف

مصری صدر نےکی شام میں روسی کارروائی کی تعریف

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے خلاف روسی صدر پوتین کی کارروائی کی تعریف کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے خلاف روسی صدر پوتین کی کارروائی کی تعریف کی ہے۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے روسی صدر پوتین کو ٹیلیفون پرشام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے پر مبارباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مصر شام میں امن قائم کرنے کے سلسلے میں روسی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ کاخ کرملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ مصری صدر نے فون پر شام میں روسی کارروائی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ذرائع کے مطابق روسی صدر نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے ممالک کو حیرت میں ڈال دیا ہے شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک میں ترکی، سعودی عرب، قطر ، اسرائیل اور امریکہ شامل ہیں۔

News ID 1858736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha