مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اخوان المسلمون کے مستقبل کا فیصلہ مصری عوام کریں گے۔ دورہ برطانیہ کے دوران اپنے ایک انٹرویو میں السیسی نے کہاکہ اخوان المسلمون بھی مصری قوم کا حصہ ہے تاہم اس کے سیاسی کردار کا فیصلہ پوری قوم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اخوان کو ختم نہیں کریں گے بلکہ یہ فیصلہ قوم کو کرنا ہے کہ وہ اخوان کے بارے میں کیا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالتوں میں سیکڑوں افراد کو موت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ صدر نے کہا کہ مصر میں استحکام کی ضرورت ہے تا ہم کوئی بھی فیصلہ طاقت کے ذریعے مسلط نہیں کر رہے اور ہم معاشرے کو نظم وضبط کا پابند بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے 600 پولیس اور فوجیوں کو قتل کیا ہے۔ اس لیے دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں مصر کوئی نرمی نہیں برتے گا۔
مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اخوان المسلمون کے مستقبل کا فیصلہ مصری عوام کریں گے۔
News ID 1859378
آپ کا تبصرہ