مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔
السیسی امارات کے حکام کے ساتھ اپنے دو روزہ دورے کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔مصری ذرائع کے مطابق السیسی امارات کے بادشاہ خلیفہ بن زائد آل نہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ السیسی کا مصری صدر بننے کے بعد امارات کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
آپ کا تبصرہ