سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ امارات کے بعد قطر پہنچ گئے

سعودی عرب کےخونخوار بادشاہ ملک سلمان متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخواربادشاہ ملک سلمان متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے قطر کے ايئر پورٹ پر سعودی بادشاہ کا استقبال کیا۔ سعودی عرب کے بادشاہ قطر کے بعد کویت اور بحرین کا دورہ بھی کریں گے۔پروگرام کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ کو امارات میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کرنی تھی تاکہ قاہرہ اور ریاض کے درمیان کشیدہ تعلقات کو ختم کیا جاسکے ۔ لیکن مصرکےصدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کے بادشاہ کے دورہ امارات سے دو گھنٹے قبل ہی امارات کو ترک کردیا۔ سعودی عرب درحقیقت  مصر میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے جس کی وجہ سے مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

News Code 1868798

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =