مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شیعہ عالم دین مقتدی صدر سعودی عرب اور امارات کے دورے کے بعد مصر کا دورہ کریں گے۔ مقتدی صدر کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مصر کی طرف سے مقتدی صدر کو سرکاری طور پر دعوت دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ مقتدی صدر اس سے قبل سعودی عرب کے نئے ولیعہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ مقتدی صدر نے امارات کے دورے کے دوران ابو ظہبی کے ولیعد محمد بن زاید النہیان کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کرچکے ہیں۔
عراق کے شیعہ عالم دین مقتدی صدر سعودی عرب اور امارات کے دورے کے بعد مصر کا دورہ کریں گے۔
News ID 1874569
آپ کا تبصرہ