4 اکتوبر، 2015، 3:05 PM

مصر کی شام میں داعش کے خلاف روسی حملوں کی حمایت

مصر کی شام میں داعش کے خلاف روسی حملوں کی حمایت

مصری وزیر خارجہ نے شام میں داعش دہشت گردوں کے خلاف روس کے ہوائی حملوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے فضائی حملوں سے دہشت گرد محاصرے میں آجائيں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے العربیہ کے ساتھ گفتگو میں  شام میں داعش کے خلاف روس کے ہوائی حملوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے فضائی حملوں سے داعش دہشت گرد محاصرے میں آجائيں گے۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ روس دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ کارروائی کررہا ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کی شام میں موجودگی اچھی بات ہے اور روس شام اورعراق میں موجود داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ روس نے شامی حکومت کی اجازت کے بعد داعش کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا ہے جس پر ترکی، سعودی عرب اور امریکہ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1858614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha