30 ستمبر، 2015، 12:09 PM

سعودی وزیر خارجہ کی شامی حکومت کو گرانے پر تاکید

سعودی وزیر خارجہ کی شامی حکومت کو گرانے پر تاکید

سعودی عرب کے معاند اور امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شام کے امور میں مداخلت اورشام کے صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار اسد کو سیاسی یا فوجی کسی بھی آپشنز کے ذریعہ ہٹانا ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب کے معاند اور امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شام کے امور میں مداخلت  اورشام کے صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار اسد کو سیاسی یا فوجی کسی بھی آپشنز کے ذریعہ ہٹانا ضروری ہے۔ سعودی عرب کے متکبر اور مغرور وزير خارجہ نے کہا کہ شام کے بارے میں صرف دو آپشنز ہیں ایک سیاسی طریقہ سے بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کا آپشن ہے اور دوسرا فوجی طریقہ سے ہٹانے کا آپشن ہے دونوں آپشنز میں سے کسی بھی آپشنز کے ذریعہ بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانا بہت ضروری ہے۔

News ID 1858506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha