20 ستمبر، 2015، 6:55 PM

سعودی عرب کے اندر دشمن پر حملہ کرنے کے لئے آمادگي کا اظہار

سعودی عرب کے اندر دشمن پر حملہ کرنے کے لئے آمادگي کا اظہار

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رکن محمد البخیتی نے اعلان کیا ہے کہ انصار اللہ کے افراد سعودی عرب کے اندر دشمن کو خاک چٹانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رکن محمد البخیتی  نے اعلان کیا ہے کہ انصار اللہ کے افراد سعودی عرب کے اندر دشمن کو خاک چٹانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں شدت کی وجہ سیاسی پیغامات ہیں اور یمن میں عمان کے سفیر کی رہائشگاہ پر سعودی عرب کا حملہ عمان سے سعودی عرب کی ناراضگی کا مظہر ہے۔ انصار اللہ کے رکن نے کہا کہ یمن پر سعودی حملوں میں شدت سے سعودی عرب یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ یمن کے بحران کا حل فوجی اور نظامی  ہے جبکہ دنیا جانتی ہے یمن کے بحران کا حل فوجی طریقہ سے ممکن نہیں ہے۔ البخیتی نے کہا کہ یمنی فوج سعودی عرب پر زمینی حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے لیکن ہم ابھی مذاکرات کے ذریعہ معاملے کے حل کی توقع رکھتے ہیں ورنہ ہم سعودی عرب کے اندر آل سعود کو خاک چٹانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اسلامی،اخلاقی ،انسانی اور عالمی قوانین کا پاس و لحاظ کررہے ہیں ورنہ ہم بھی سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن ہم ابھی صبر سے کام لے رہے ہیں اور اللہ تعالی نے یمنی عوام کو بہت بڑا صبر عطا کیا ہے اور ہم صبر کے ذریعہ سعودی عرب کو تاریخی شکست سےدوچار کریں گے اور اگر ہم نے ضرورت محسوس کی تو ہم سعودی عرب پر زژینی حملہ بھی کرسکتے ہیں۔ البخیتی نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے صبر کو ہماری کمزوری تصور کررہا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے اور اسجنگ میں بھی ہم نے سعودی عرب کے صرف فوجی ٹھکانوں کا نشانہ بنایا ہے اور سعودی عرب پر کاری ضربیں بھی وارد کی ہیں ۔

News ID 1858279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha