مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام کی لاپرواہی اور غفلت کی بنا پر منیٰ حادثے میں اب تک 40 پاکستانی شہید ہوگئے ہیں جبکہ 60 سے زائد پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرمنظورالحق نے 40 پاکستانی حجاج کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 63 حجاج کرام اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے کام تیز کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ انہیں جلد تلاش کرلیا جائے گا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ 35 زخمی حجاج کرام اب بھی زیرعلاج ہیں۔ منی کے المناک واقعہ میں اب تک 2000 سے زائد حاجی شہید ہوچکے ہیں جن میں 169 ایرانی حاجی بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب کے حکام کی لاپرواہی اور غفلت کی بنا پر منیٰ حادثے میں اب تک 40 پاکستانی شہید ہوگئے ہیں جبکہ 60 سے زائد پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔
News ID 1858471
آپ کا تبصرہ