28 ستمبر، 2015، 1:56 PM

پاکستانی وزیر اعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

 پاکستانی وزیر اعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوسراہا، پاک امریکہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے اور انہیں وسعت دینے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔
امریکہ کے وزیر خارجہ کے مطابق  امریکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اور کشیدگی ختم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو اقدامات کرناچاہئیں۔
 

News ID 1858464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha