28 ستمبر، 2015، 12:31 AM

مغربی ممالک مشرق وسطی میں داعش کی پیدائش کا اصلی سبب

مغربی ممالک مشرق وسطی میں داعش کی پیدائش کا اصلی سبب

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ نے مشرق وسطی میں داعش کی پیدائش میں مغربی ممالک کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ داعش تک ہتھیار پہنچنے کے سلسلے کو روکنے کی کوشش کریں ورنہ اس کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی  لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کربین نے مشرق وسطی میں داعش کی پیدائش میں مغربی ممالک کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ  داعش تک ہتھیار پہنچنے کے سلسلے کو روکنے کی کوشش کریں ورنہ اس کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو داعش کی پیدائش کے سلسلے میں اپنے کردار کو قبول کرنا چاہیے۔جیرمی کربین نے کہا کہ داعش جیسا دہشت گرد گروپ خود بخود نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وجود میں آیا ہے اور اس دہشت گرد گروہ کو پیشرفتہ ہتھیاروں سے لیس کیا گيا ہے۔ جیرمی کربین نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں اتحادی فوجیوں کے اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ داعش کے پاس ہتھیاروں کا عظیم ذخیرہ اور انھیں فوجی تعاون بعض علاقائی ممالک کی طرف سے مل رہا ہے اور داعش کو امداد پہنچانے والے ممالک پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

News ID 1858455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha