مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کے حج وفد کے سربراہ اور کانو کے امیر محمدو سنوسی دوئم نے کہا ہے کہ سعودی حکام کے حاجیوں کے خلاف بیانات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں حاجیوں پرہدایات نہ ماننے کا سعودی الزام بالکل غلط اور بے بنیاد ہے، منی کا حادثہ سعودی حکام کی نااہلی اور غفلت کی بنا پر رونما ہوا ہے اس میں حاجیوں کا کوئی قصور نہیں ہے۔ بی بی سی کے مطابق نائجیریا نے سعودی وزیرِ صحت کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے کہ حادثہ حاجیوں کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ نائجیریا کے حج وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی حکام اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے حجاج بیت اللہ الحرام پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق روان سال منی کے المناک واقعہ سمیت ہر سال حج کے دوران رونما ہونے والے المناک واقعات سعودی عرب کےحکام کی نااہلی اور ناکامی کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں اور اللہ تعالی کے مہمانوں نے منی میں کفن پہن کرثابت کردیا کہ سعودی حکام نااہل ، ناکام اور نامراد ہیں اور اسلامی تعاون تنظیم کو حرمین شریفین کے امور کے انتظامات اپنے ہاتھ میں لینےچاہییں۔
نائجیریا کے حج وفد کے سربراہ اور کانو کے امیر محمدو سنوسی دوئم نے کہا ہے کہ سعودی حکام کے حاجیوں کے خلاف بیانات اور الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں حاجیوں پرہدایات نہ ماننے کا سعودی الزام بالکل غلط اور بے بنیاد ہے، منی کا حادثہ سعودی حکام کی نااہلی اور غفلت کی بنا پر رونما ہوا ہے اس میں حاجیوں کا کوئی قصور نہیں ہے۔
News ID 1858423
آپ کا تبصرہ