مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکوں میں 54 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے شہر میدوگوری کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے جب کہ اجلیاری کے علاقے میں مسجد کے اندر ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔دھماکوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 54 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
خودکش حملے کے علاوہ دیگر دھماکے ایک فٹبال گراؤنڈ میں کیے گئے جہاں میچ دیکھنے کے لیے موجود متعدد تماشائی ان دھماکوں کا نشانہ بنے، کسی تنظیم کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم حکام کے مطابق خودکش حملے اور دیگر دھماکوں میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام ملوث ہے ۔واقعے کے بعد فوج نے شہر میں سکیورٹی سخت کردی ہے جب کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ