مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے جرمنی کے شہر مونیخ میں منعقد سکیورٹی کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ نائجیریا کی وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے دہشت گردوں نے مغربی افریقہ لوٹنے سے قبل مشرقی افریقہ کے ساحل پر صومالیہ میں بھی تربیت حاصل کی ۔ صدر محمود کا کہنا تھا کہ صومالیہ بھی وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملوں کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود ایک فعال سیاسی نظام قائم کرنے کی جانب تھوڑی پیش رفت جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ صومالیہ میں امن کے قیام کے بغیر بالخصوص پورا شمال مشرقی افریقہ اور بالعموم سارا براعظم ہی غیرمستحکم رہے گا۔
اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ بوکوحرام کے دہشت گردوں نے کچھ وقت صومالیہ میں بھی تربیت حاصل کی اور پھر نائجیریا واپس لوٹ گئے۔صومالیہ کے صدر نے باور کرایا کہ دہشت گرد ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے ہوئے ہیں اور وہ انتہائی منظم اور مربوط ہیں اس لیے دنیا کو بھی ان کے خلاف منظم ہونا چاہیے۔
صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے انکشاف کیا ہے کہ نائجیریا کی وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے دہشت گردوں نے مغربی افریقہ لوٹنے سے قبل مشرقی افریقہ کے ساحل پر صومالیہ میں بھی تربیت حاصل کی ۔
News ID 1861862
آپ کا تبصرہ