مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا نے شام میں داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف فضائی حملے شروع کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ آسٹریلیا کے وزیردفاع کیون اینڈریوز نے کہا ہے کہ آسٹریلوی فضائیہ کے دو ہارنٹ طیاروں نے شام میں داعش دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی کی۔ جس کے بعد ایک ہارنٹ طیارے نے ہدف کو تباہ کرنے کے لیے مخصوص ہتھیار کا استعمال کیا۔ امریکہ کی سینٹرل کمان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آسٹریلیا نے شام میں 3 فضائی حملے کئے ہیں اور ان حملوں میں داعش دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے لئے استعمال ہونے والی بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا گيا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی ممالک نے اپنے ہاں موجود دہشت گردوں کو پہلے شام اور عراق جانے کے لئے سہولیات فراہم کیں اور انھیں ترکی میں خاص طور پر تربیت کے اسباب اور وسائل فراہم کئے اور دہشت گردوں کے ذریعہ انھوں نے شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی بھر پور کوشش کی ۔ لیکن اب مغربی ممالک نے خود داعش کے خلاف بظاہر کارروائی شروع کی ہے جو اب تک بے نتیجہ ثابت ہوئی ہے بعض ذرائع کے مطابق مغربی ممالک ان کارروائیوں میں داعش کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ