22 مارچ، 2016، 3:12 PM

آسٹریلیا میں 2 دہشت گرد گرفتار

آسٹریلیا میں 2 دہشت گرد گرفتار

آسٹریلوی پولیس نے داعش کو مالی تعاون فراہم کرنے کے جرم میں ایک لڑکی سمیت 2 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی پولیس نے داعش کو مالی تعاون فراہم کرنے کے جرم میں ایک لڑکی سمیت 2 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز سے گرفتار کی گئی لڑکی کی عمر 16 برس جب کہ مرد 20 برس کا ہے۔ دونوں افراد پر دہشت گردوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 25 سال قید ہے۔نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس ڈپٹی کمشنر کیتھرین برن نے میڈیا بریفنگ کے دوران گرفتار لڑکی کی عمر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں دہشت گردی کا رجحان پریشان کن ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے 100 سے زائد شہری عراق اور شام میں داعش کے ہمراہ جنگ میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ 2014 میں ایک کارروائی کے دوران کئی افراد کو حراست میں بھی لیا جاچکا ہے۔ یورپی ممالک نے پہلے تو سعودی عرب اور ترکی کے تعاون سے بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے بڑے پیمانے پر دہشت گرد شام روانہ کئے اور انھیں بڑي مقدار مال اور جنگی وسائل فراہم کئے لیکن اب وہی دہشت گرد یورپی ممالک میں لوٹ رہے ہیں اور انھوں نے یورپی حکام کی نیندیں حرام کردی ہیں۔چاہ کن را چاہ درپیش۔

News ID 1862725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha