3 ستمبر، 2015، 12:56 AM

امریکہ کا داعش کےخلاف خفیہ ڈرون آپریشن کا آغاز

امریکہ کا داعش کےخلاف خفیہ ڈرون آپریشن کا آغاز

امریکہ نے شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے اہم رہنماوں کو نشانہ بنانے کیلئے خفیہ ڈرون آپریشن کا آغازکردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے اہم رہنماوں کو نشانہ بنانے کیلئے خفیہ ڈرون آپریشن کا آغازکردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شام میں داعش کے رہنماوں کیخلاف یہ خفیہ ڈرون مہم امریکہ کے وسیع فوجی آپریشنز سے الگ ہے۔ جس میں سی آئی اے کا کام داعش کے سینئر رہنماوں کی تلاش اور ان کی شناخت کرنا ہے ،جس کے مطابق جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے اسپیشل فورسز کارروائی کرتے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق شام میں اس ڈرون مہم کے دوران اب تک مارے جانے والے داعش کے رہنماوں میں برطانیہ کے جہادی ہیکر جنید حسین بھی شامل ہے، جومغربی ممالک پر حملوں کے لیے داعش میں بھرتیاں کرتا تھا۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ پہلے دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور ان کی پشتپناہی کرتا ہے اور جب چھپے ہوئے دہشت گرد رہنما ظاہر ہوجاتے ہیں تو پھر دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی میں مصروف ہوجاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق امیرکہ نے پہلے سعودی عرب ، قطر اور ترکی کے تعاون سے داعش کو تشکیل دیا اور اب اپنے انہی اتحادیوں کے ساتھ ملکر داعش کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔جس میں ترکی اور سعودی عرب کا اہم کردار ہے۔

News ID 1857853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha