مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک تحقیق کے مطابق دفتری اوقات میں جو افراد طویل گھنٹوں تک کام کرتے ہیں ان میں دماغی امراض کے پیدا ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ برطانیہ میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دفتر کے اوقات میں زیادہ دیر تک کام کرنے سے انسان میں دماغی امراض کے پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو افراد پورے ہفتے میں 55 گھنٹے کام کرتے ہیں ان میں دماغی امراض کا خدشہ 33 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جب کہ نہ صرف دفتری اوقات میں دیر تک کام کرنا بلکہ ہفتے میں چھٹی کے دن بھی کام کرنا صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق دفتری اوقات میں جو افراد طویل گھنٹوں تک کام کرتے ہیں ان میں دماغی امراض کے پیدا ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
News ID 1857609
آپ کا تبصرہ