مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہامونڈ اعلی وفد کے ہمراہ ایرانی وزير خارجہ اور دیگر ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ تہران میں 4 سال سے بند برطانوی سفارتخانہ کا بھی افتتاح کریں گے۔ برطانوی وزیر خارجہ ہامونڈ آج سہ پہر کو ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے اور اس کے بعد دونوں وزراء خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہامونڈ اعلی وفد کے ہمراہ ایرانی وزير خارجہ اور دیگر ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1857599
آپ کا تبصرہ