برطانیہ کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام نے بورس جانسن کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔
برطانوی وزیر خارجہ مشیر خارجہ سرتاج عزیزکےساتھ باضابطہ مذاکرات بھی کریں گے۔دونوں رہنما ؤں کی ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کی جائے گی۔
برطانوی وزیر خارجہ پاکستان کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے،بورس جانسن کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ لاہور بھی جائیں گے، اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقاتوں کے علاوہ بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر بھی جائیں گے۔

 

News Code 1868535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha