مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ فاریاب میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جاری لڑائي میں 37 طالبان اور 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے نائب صدر رشید دوستم کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں کئی درجن طالبان مارے گئے ہیں جبکہ 12 طالبان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ افغانستان کے نائب صدر نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ افغانستان میں دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
افغانستان کے صوبہ فاریاب میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جاری لڑائي میں 37 طالبان اور 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1857471
آپ کا تبصرہ