افغانستان میں داعش اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری

افغانستان میں طالبان اورداعش دہشت گردوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی ہے اس لڑائی میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان اورداعش  دہشت گردوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی ہے اس لڑائی میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ داعش سے یہ جھڑپیں زابل، ہلمند اور ننگر ہار میں ہو رہی ہیں۔ داعش کیخلاف طالبان کے خصوصی دستے لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ داعش دہشت گرد افغانستان میں اپنا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن طالبان کی طرف سے ان کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق کچھ طالبان رہنما داعش میں شامل ہوگئے ہیں لیکن طالبان کا بڑآ دھڑا داعش دہشت گردوں کا ڈٹ کا مقابلہ کررہا ہے۔

News Code 1860408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha