7 اگست، 2015، 1:06 PM

ملا عمر کی ہلاکت سے طالبان کا خاتمہ اور داعش کا آغاز

ملا عمر کی ہلاکت سے طالبان کا خاتمہ اور داعش کا آغاز

افغان پارلمان کے نمائندے نے کہا ہے کہ جو لوگ پہلےطالبان کی پشت پر تھے انھوں نے اب داعش کے نام سے نئے دہشت گردوں کو افغانستان میں جنم دیا ہے اور نئے دہشت گرد درحقیقت القاعدہ اور طالبان کا ہی حصہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں افغان پارلمان کے نمائندے احمد بہزاد  نے کہا ہے کہ جو لوگ طالبان کی پشت پر تھے انھوں نے اب داعش کے نام سے نئے دہشت گردوں کو افغانستان میں جنم دیا ہے اور نئے دہشت گرد درحقیقت القاعدہ اور طالبان کا ہی حصہ ہیں۔ افغان نمائندے کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے طالبان کو تشکیل دیا اور کئی برسوں تک طالبان کی مدد کی انھوں نے اب طالبان کو ختم کرکے داعش کو تشکیل دیدیا ہے اور داعش افغانستان میں اس وقت اپنے افراد کو جمع کررہی ہے۔

احمد بہزاد نے کہا کہ کابل میں ملا عمر کی فاتحہ خوانی کی مجلس در حقیقت افغان عوام کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے کیونکہ افغان عوام ملا عمر کے ہولناک جرائم سے غم و اندوہ میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ ہے کہ افغان حکومت نے ملا عمر کی تعزیت کی تقریبات پر پابندی عائد کی۔

News ID 1857194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha