مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سزائے موت پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کی صبح گوجرانوالہ اور میانوالی کی جیلوں میں چار قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق میانوالی کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے تین قیدیوں امان اللہ، ریاض اور ممتاز کو پھانسی دی گئی۔ تینوں قیدیوں نے 2006 میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا تھا۔ ادھر، گوجرانوالہ میں بھی ایک قیدی وقارعرف مٹھو بٹ کو اپنے کیے کی سزا ملی۔ وقار نے 2000 میں چار خواتین سمیت پانچ افراد کو ہلاک کیا تھا۔
پاکستان میں سزائے موت پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کی صبح گوجرانوالہ اور میانوالی کی جیلوں میں چار قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔
News ID 1857149
آپ کا تبصرہ