26 مارچ، 2016، 3:41 PM

اسکاٹ لینڈ کے پیش امام نے سلمان تاثیر کے قتل کی تعریف کردی

اسکاٹ لینڈ کے پیش امام نے سلمان تاثیر کے قتل کی تعریف کردی

اسکاٹ لینڈ کی ایک بڑی مسجد کے پیش امام مولانا حبیب الرحمٰن نے اپنے پیغام میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کی تعریف اور اس کے قاتل ممتازی قادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز قادری کو پھانسی دیئے جانے پر انھیں سخت صدمہ پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کی ایک بڑی مسجد کے پیش امام مولانا حبیب الرحمٰن نے اپنے پیغام میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کی تعریف اور اس کے قاتل ممتازی قادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز قادری کو پھانسی دیئے جانے پر انھیں سخت صدمہ پہنچا ہے۔ مولانا حبیب الرحمٰن نے اپنے پیغام میں عدالت سے سزاء پانے والے ممتاز قادری کے نام کے ساتھ 'رحمۃ اللہ علیہ' (یعنی ان پر اللہ کی رحمت ہو) بھی تحریر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آج اپنا درد نہیں چھپا سکتا، ایک سچے مسلمان کو سزا دے دی گئی۔ واضح رہے کہ ممتاز قادری پنجاب کی ایلیٹ فورس کا ایک کمانڈو تھا جس کو ایک ماہ قبل 29 فروری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دی گئی تھی، ممتاز قادری پر 2011 میں پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو قتل کرنے کا جرم ثبت ہوا تھا۔ ممتاز قادری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں 4 جنوری 2011 کو سلمان تاثیر کو 28 گولیاں مار کر قتل کیا تھا، 2011 میں ہی یکم اکتوبر کو ان کو پھانسی کی سزاء سنائی گئی تھی۔

News ID 1862833

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha